عمران خان پر نااہلی کی نئی تلوار لٹکنے لگی، الیکشن  کمیشن کا نیا نوٹس روانہ

545
the sake

اسلام آباد: ضمنی الیکشن کے سلسلے میں اخراجات کی تفصیل جمع نہ کروانے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر نااہلی کی نئی تلوار لٹکنے لگی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضمنی الیکشن میں عمران خان نے 6 حلقوں سے تاحال انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کرائی ہے، اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے  عمران خان کو نوٹس بھجوادیا، کاز لسٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے کیس 13 دسمبر کو مقرر کیا ہے۔

عمران خان نے صرف چارسدہ سے بطور کامیاب امیدوار اخراجات کی تفصیل جمع کرائی ہے،چارسدہ سے بھی اخراجات کی تفصیل مقررہ وقت کے بعد جمع کرائی گئی،قانون کے مطابق انتخابات کے بعد 3 دن میں اخراجات کی تفصیل جمع کرانی ہوتی ہے۔

انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر عمران خان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی نہیں ہوسکے،تفصیلات جمع نہ کرانے پر ریٹرننگ افسران نے عمران خان کا کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔