ایف آئی اے نے عمران خان کیخلاف فنڈنگ کیس میں جواب جمع کرادیا

467

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اپنا جواب جمع کروا دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ نجی بینک میں اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے عمران خان کے دستخط اور پی ٹی آئی کا لیٹر ہیڈ استعمال کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے ۔ لاہور کے  4 صفحات پر مشتمل جواب میں بتایا گیا ہے کہ اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے عمران خان کے دستخط اور پی ٹی آئی کا لیٹر ہیڈ استعمال ہوا جب کہ لاہور میں نجی بینک کی گلاب دیوی  برانچ میں پی ٹی آئی پنجاب کا اکاؤنٹ چلایا جا رہا تھا۔

تحقیقات کو سامنے رکھتے ہوئے اس سلسلے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کال اپ نوٹس جاری کیا۔ عمران خان سے پوچھ گچھ کے لیے نوٹس جاری کرنا قانون کے مطابق عمل ہے جب کہ پی ٹی آئی نے اسے ماننے سے انکا کر دیا ہے۔

جواب میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے، کمرشل بینک سرکل کے تحت انکوائری کر رہا ہے۔  ایف آئی اے، بینکنگ ایکٹ 1974ء کے تحت تحقیقات  کرنے کا مجاز ہے۔