گورنر پنجاب سے پاکستان پلاسٹک ٹریڈر ایسوسی ایشن کے وفدکی ملاقات

350
گورنر پنجاب سے پاکستان پلاسٹک ٹریڈر ایسوسی ایشن کے وفدکی ملاقات

 لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے یہاں گورنر ہائوس لاہور میں پاکستان پلاسٹک ٹریڈر ایسوسی ایشن کے وفدنے چیئرمین سید عظمت علی شاہ کی سربراہی میں ملاقات کی،ملاقات میں ترکی سے آئے ہوئے پاکستان آذربائیجان ترکی بزنس کونسل کے وفدنے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ ملک کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے کاروباری برادری کو سازگار ماحول فراہم کرنا نہایت ضروری ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے پالیسیوں کا تسلسل بہت اہم ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کاروباری برادری ملک کا معیشت کے ساتھ فلاحی کاموں میں کردار بھی قابل تحسین ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں آ ج تک کسی ایسے کاروباری شخص سے نہیں ملا جو فلاح عامہ کے کام نہ کرتا ہو۔گورنر پنجاب نے مزیدکہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت اتفاق رائے سے منظور کرنا چاہئے۔

چیئرمین پاکستان پلاسٹک ٹریڈر ایسوسی ایشن سید عظمت علی شاہ نے کہا کہ نان لگثری،خام مال اور مشینری پارٹس بزنس سیکٹر اور ملکی معاشی امور میں انتہائی اہمیت کا حامل شعبہ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے لگثری آئٹم کے ساتھ ساتھ نان لگثری آئٹم کی امپورٹ پر بھی غیر اعلانیہ پابندی لگادی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ لگثری آئٹم، خام مال، مشینری پارٹس کی امپورٹ پر پابندی سے صنعتکار تاجر شدید غیر یقینی اور پریشانی کی کیفیت سے دوچار ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کاروباری برادری کے مسائل حل کر کے مشکلات اور بحرانوں میں پھنسی ملکی معیشت کو ترقی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

صدر پلاسٹک ٹریڈرز ایسوسی ایشن میاں ہارون نے کہا کہ کاروباری امور کے لیے سازگار حالات اور امپورٹ پر پابندی ہٹانے سے ہی ملکی ذرمبادلہ میں اضافہ ہوسکتا  ہے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے صنعتکاروں اور تاجروں کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں نائب صد پاکستان آذربائیجان ترکی بزنس کونسل ارشد محمد اور نائب صدرپاکستان آذربائیجان ترکی بزنس کونسل فرحان سلیم موجود تھے۔