بلدیاتی انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد کیلئےتمام انتظامات مکمل ہیں،ڈپٹی کمشنرکوٹلی

400

کوٹلی:ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نوازاورایس پی ریاض مغل نے کہاکہ 08دسمبر2022کوہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پرامن،منصفانہ اورشفاف انعقادکے لیے تمام ترانتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

ڈیوٹی مجسٹریٹس بلدیاتی انتخابات کے صاف وشفاف انعقادکویقینی بنانے کے لیے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں۔ڈیوٹی مجسٹریٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ الیکشن میں امن وامان برقراررکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائیگی کشمیرپولیس کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس،رینجرزاورخیبرپختونخواہ پولیس بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

ضلعی ہیڈکوارٹرکوٹلی میں کنٹرول روم قائم کردیئے گئے ہیں جہاں پرکسی بھی ایمرجنسی میں کسی بھی وقت فوری رابطہ کیاجاسکتاہے ڈپٹی کمشنرنے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابات کے دوران پرامن رہیں اورضابطہ اخلاق پرمکمل عملدرآمدکرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

ضلع کوٹلی کے عوام 08دسمبرکواپنے پڑھے لکھے اورباشعورہونے کاثبوت دیں اورپرامن الیکشن کے پراسیس میں شامل ہوں۔اس موقع پربلدیاتی انتخابات میں ووٹرزسے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنارائے حق دہی آزادانہ طورپراستعمال کریں۔