صدر مملکت نے فیصل مسجد میں خواتین کی نماز پر پابندی کا نوٹس لے لیا

347
women's prayers

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیصل مسجد میں خواتین کی نماز پر پابندی اور صفائی کی ناقص صورتحال کی رپورٹ کا نوٹس لے لیا۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھاکہ دنیا بھر میں مناسب اسلامی لباس اور سر ڈھانپ کر خواتین کو مسجد میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے۔ میری رائے میں خواتین کو مرکزی ہال میں مخصوص جگہ پر نماز ادا کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ فیصل مسجد کے مرکزی ہال میں خواتین کیلئے نماز کی علیحدہ جگہ ہے نہ داخلے کی اجازت، وہ اپنی نماز کیسے ادا کر پائیں گی۔

عارف علوی  کاکہنا تھا کہ خواتین کو نماز کی اجازت کی میری رائے حرمین شریفین سمیت پوری دنیا کے مشاہدے پر مبنی ہے، منتظم ان مسائل پر مزید وضاحت کریں۔

رپورٹ میں فیصل مسجد میں صفائی اور دیکھ بھال کی ناقص صورتحال اور مسجد کے احاطے میں بھکاریوں کی موجودگی کی بھی نشاندہی کی گئی تھی ، صدر نے اس حوالے سے بھی منتظمین سے وضاحت طلب کی ہے۔