پاکستان میں تیزی سے آبادی کا بڑھنا ایک الارمنگ بات ہے ،  احسن اقبال

224
 پاکستان میں تیزی سے آبادی کا بڑھنا ایک الارمنگ بات ہے ،  احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار تیز ترین آبادی والے ملکوں میں ہوتا ہے ، مردم شماری کی ملکی ترقی میں بہت اہمیت ہے ۔

 پاکستان میں تیزی سے آبادی کا بڑھنا ایک الارمنگ بات ہے ،  احسن اقبال

مردم شماری کے ذریعے نیشنل فنانس کمیشن  اور قومی وسائل کی تقسیم کا فیصلہ ہوتا ہے ، اس کے علاوہ مردم شماری کے ذریعے سیاسی نمائندگی کا بھی فیصلہ وہتا ہے ۔

منگل کے روزڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں  نے  کہا دوسرے ممالک نے اس کا م کو فریز کردیا، ملک میں مردم شماری ہو تو ہولناک حقیقت ہمارے سامنے آتی ہے ، پچھلی مردم شماری کرنے پر پتہ چلا کہ ہماری آبادی میں اضافہ کی شرح 2017میں 2.4فیصد تھی ۔

جو پچھلے سیسرز سے بعد میں تھی ، 1998سے 2417کے درمیان 2.4فیصد آبادی کی شرح میں اضافہ کررہے ہیں، پاکستان میںتیزی سے آبادی کا بڑھنا ایک الارمنگ بات ہے ، ہمیں اپنے نوجوانوں کو تعلیم ، ہنر اور اچھے رویے دینے کی ضرورت ہے ۔

اگر آبادی میں ایسے ہی انصاف رہا تو 2050تک پاکستان کی آبادی 34کروڑ تک پہنچ جائیگی ، ملک میں پہلی ڈیجیٹل  مردم شماری ہورہی ہے ، پاکستا ن  ایک بدترین معاشی بحران سے گزررہ اہے ، یہ واضح کردوں کہ اگر کوئی سمجھتا ہے ، کہ ملکی معیشت کو تباہ کرسکتا ہے توہ وہ اس کی بھول ہے ، معیشت کی مثال ایک دھارے کی طرح جسے ڈوبنے کیلئے کئی سال گزرجاتے ہیں۔

 تعمیر زیادہ کٹھن ہوتی ہے ، کسی بھی حکومت کو معیشت تباہ کرنے میں لگ بھگ سال لگ جاتا ہے ، ملکی بحران ہماری پیدا کردہ نہیں، اپریل 2022میں حکومت میں آئے تو میری وزارت کو وزارت خزانہ نے حکومت آنے سے قبل کہا کہ آخری سرمائے میں ڈویلپمنٹ بجٹ کی منظوری جاری نہیں کریں گے ۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ وزرات خزانہ کا خزانہ خالی ہوچکا ہے ، پاکستان کی 75سال کی تاریخ میں کبھی ایسا موقع نہیں آیا ۔ ہماری حکومت میں آنے سے دس دن قبل وزارات خزانہ نے 200ارب روپے میں ایک روپیہ بھی نہیں چھوڑا ۔

اقتدار میں آنے سے قبل معیشت کو دیوالیہ کرگئے تھے ۔ ہماری کامیابی ہے کہ ہم نے ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ، خدانخواستہ ہم دیوالیہ کی طرف چلے جاتے۔