پی ٹی آئی کا بدھ سے الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

532
founding members

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت لاہور کے ارکان پنجاب اسمبلی، ارکان قومی اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں شفقت محمود، حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، فواد چودھری، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کا آغاز لاہور سے ہوگا۔ مہم کا پہلا مرحلہ 7 دسمبر سے شروع ہو کر 17 دسمبر تک جاری رہے گا۔مہم کے تحت لاہور میں 11 روز میں گیارہ ریلیاں اور اجتماعات کا انعقاد ہو گا۔

اس حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلی ریلی 7 دسمبر کو حماد اظہر کے حلقہ میں ہوگی۔ ریلیوں میں مہنگائی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور گرتی معیشت کے ایشوز بھی اجاگر کیے جائیں گے۔