چاند کعبہ کے عین اوپر، لاکھوں افراد نے دلفریب نظارہ کیا

792

جدہ: چاند مکہ مکرمہ میں گزشتہ شب بیت اللہ (خانہ کعبہ) کے عین اوپر تھا جب کہ لاکھوں افراد نے اس دلفریب منظر کو دیکھا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی وقت کے مطابق یہ خوبصورت نظارہ 8 بج کر 6 منٹ پر دیکھا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زاہرہ نے بتایا کہ چاند مکہ مکرمہ میں شمال مشرقی افق سے غروب آفتاب کے ساتھ طلوع ہوا۔

پاکستانی وقت کے مطابق یہ منظر 10 بج کر 6 منٹ پر دیکھا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ منظر اس وقت مزید دلکش ہوگیا جب چاند ستاروں کے جھرمٹ میں خانہ کعبہ کے عین اوپر نمودار ہوا۔ جدہ فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ چاند مکہ کے افق سے 89.5 ڈگری کی بلندی پر ہوا جو 98.3 فیصد روشن تھا اور 396.535 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ ایسا 6 ماہ بعد ہو رہا ہے۔