مراکش فیفا ورلڈکپ کوارٹر فائنل میں پہنچنے والا واحد اسلامی ملک بن گیا

577
Morocco

دوحہ: مراکش فیفا ورلڈکپ قطر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والا واحد اسلامی ملک بن گیا، اسپین کو تاریخی شکست کا سامنا، مراکشی ٹیم نے سابق عالمی اور یورو چیمپئن کو شکست دے کر رواں ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے سلسلے میں سابق عالمی چیمپئن اسپین اور مراکش کے درمیان کھیلے گئے پری کوارٹر فائنل میچ کے 90 منٹس کا کھیل بنا کسی گول کے برابر رہا، بعد ازاں اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کر سکی، جس کے باعث پنالٹی ککس پر میچ کا فیصلہ کیا گیا۔

پنالٹی ککس مرحلے میں مراکش نے 0 کے مقابلے میں 3 گول سے فتح حاصل کر لی۔ سابق عالمی اور یورو چیمپئن اسپین کے کھلاڑی 3 پنالٹی ککس میں سے کسی ایک پر بھی گول نہیں کر پائے، مراکش کے گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فٹبال کی دنیا کی ہیوی ویٹ اسپین کی تمام 3 پنالٹی ککس کو روکا، جبکہ مراکش کے کھلاڑی 4 میں سے 3 ککس پر گول کرنے میں کامیاب رہے۔

یوں مراکش رواں ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والا واحد اسلامی ملک بن گیا۔ تاریخی فتح کے بعد مراکش کے کھلاڑی میدان میں ہی سجدہ ریز ہو گئے، جبکہ اسٹیڈیم میں موجودہ مراکش کے تماشائی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔