امریکی حکومت مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے، ڈونلڈ بلوم

319
US Ambassador

اسلام آباد: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے حوالے سے کہا کہ سیلاب کے بحران سے پاکستان کو ہونے والے بڑے معاشی نقصانات اور درپیش مسائل کا علم ہے۔ اس صورت حال اور مشکل وقت میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ دونوں ممالک اپنے اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کر سکتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے تعاون پرامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو موجودہ حکومت کی جانب سے شروع کیے جانے والے سیلاب کے بعد کی تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں سے بھی  آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، سیکرٹری خزانہ اور فنانس ڈویژن کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔