ملک بھر میں 24 گھنٹوں  کے دوران کرونا کے مزید 25کیسز رپورٹ

353
corona

 اسلام آباد:   ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں  کے دوران کرونا کے مزید 25کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 636 ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کورونا کے 25مریض رپورٹ ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 69 فیصد رہی۔

ملک بھرمیں کورونا وائرس 34مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں کورونا کے 156 ٹیسٹ کئے گئے، پشاور میں کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا ،پشاور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 64فیصد رہی ،اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے کورونا کے 283 ٹیسٹ کئے گئے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں کورونا کے 4 مریض رپورٹ ہوئے ،اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 41فیصد رہی ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں کورونا کے 542 ٹیسٹ کیے گئے،لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 8 مریض رپورٹ ہوئے ،لاہور میں کورونا وائرس کی شرح 1 اعشاریہ 48 فیصد رہی، فیصل آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 51 ٹیسٹ کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق فیصل 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا ایک کیس رپورٹ ہوا ،فیصل آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1اعشاریہ 96 فیصد رہی۔