گھروں میں گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے، مصدق ملک

401
supply of gas

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گھروں میں صبح کے اوقات میں گیس کی فراہمی یقیقنی بنائی جائے، آئندہ 10روز میں ایران سے 2 ملین پاونڈ کی ایل این جی پاکستان پہنچ جائے گی۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت گھریلو صارفین کو زیادہ گیس دے رہے ہیں،صبح 6 سے9 بجے تک  ناشتے اورکھانا پکانے کے اوقات میں گھروں میں گیس آنی چاہیے۔ یہ بات انہوں نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ روس کا دورہ کامیاب رہا، روس پاکستان کو رعایتی قیمت پر خام تیل فراہم کرے گا، ملکی ترقی کے لیے ہمیں ترقی کی شرح میں اضافہ کرنا ہوگا، ملکی ترقی کے لیے توانائی کی ضرورت ہے۔

وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ معیشت اچھی ہوگی تو ملازمتیں ہوں گی، وزیراعظم چاہتے ہیں ہر نوجوان کو نوکری ملے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں ملک زراعت میں خود کفیل ہو، روس پاکستان کو پیٹرول اورڈیزل بھی کم قیمت پر دے گا۔