سندھ میں اساتذہ کی بھرتی سے متعلق پالیسی میں تبدیلی

459
Government teachers in Balochistan

کراچی :سندھ میں اساتذہ کی بھرتی سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کردی گئی، جس کے تحت بھرتی اساتذہ کی ترقی کے بعد کیڈر تبدیل نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی بھرتی پالیسی میں تبدیلی کردی گئی ، جس کے تحت گزشتہ سال 45 ہزار بھرتی اساتذہ کی ترقی کے بعد کیڈر تبدیل نہیں ہوگا۔

پالیسی میں کہا گیا کہ پرائمری اسکول ٹیچر کو پروموشن کے بعد چیف اسکول ٹیچر تعینات کیا جائے گا جبکہ پرائمری اور جونیئر اسکول ٹیچر ترقی کے بعد ہائر اسکول ٹیچر نہیں بن سکیں گے۔

پالیسی کے مطابق نئے 14 گریڈ میں بھرتی جے ایس ٹی اور پی ایس ٹی کیلئے نئی پوزیشن مقرر کی جائے گی ،اساتذہ کو ترقی کے بعد 16 یا 17 گریڈ میں چیف ٹیچر کی پوزیشن ملے گی۔نئے بھرتی اساتذہ کا 3 سال تک دوسرے اضلاع میں تبادلے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔