بھارتی پاکستان کو اپنے ملک میں کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں،شاہد آفریدی

522

سکھر:قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے بھارت کے لوگ اپنے ملک میں پاکستان کو کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں اور دنیا میں مجھے سب سے زیادہ پیار ملا کرکٹ کی وجہ سے ہی پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر ہوتے رہے ہیں۔

شاہد آفریدی  نے کہا کہ  یہ ویزے نہ دینا جیسے حرکتیں نہیں ہونی چاہیں اس طرح کی حرکتیں کرکے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آپ پڑھی لکھی قوم ہیں کرکٹر امن اور محبت کا پیغام لے کر جاتے ہیں۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ کرکٹ ڈپلومیسی اچھی چیز ہے لڑائی جھگڑے سے اب مسئلے حل نہیں ہوسکتے عوام کی خدمت کرکے میں سیاستدان والا کام کررہاہوں لیکن الیکشن ولیکشن نہیں لڑنا چاہتا مجھے سیاستدانوں پرافسوس ہوتاہے ان کو کرسی کی لڑائی کو پرے رکھ کر دیکھنا چاہییے کہ ملک کے معاشی حالات کہاں جارہے ہیں؟

انہوں نے کہاکہ  سیلاب سے سندھ اور بلوچستان کے ایسے علاقے متاثر ییں جہاں پر متاثرین انتظار کررہے ہیں کہ کوئی ان کے سروں پر چھت دے کوئی ان کو راشن دے سیاستدانوں کو اپنی پارٹیوں کو پرائیویٹ کمپنیاں نہیں بنانا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں سندھ میں اسپورٹس کے فنڈز آتے ہیں مگر استعمال ہوئے بغیر واپس چلے۔جاتے ہیں کیونکہ کسی کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ان کو استعمال کیسے کرنا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں اسکول ،کالج اور یونیورسٹء سطح پر مقابلے ہوتے تھے اب بھی اس کی ضرورت یے ضروری نہیں ہے کہ والدین جو اپنے بچوں کو اسکول بھیج رہے ہیں وہ ڈاکَرز بنیں یا انجنیئرز بنیں اگر ان میں ٹیلنٹ ہے تو اسپورٹس مین بھی بن سکتا ہے۔