سعودی عرب: ایشیا کیلیے عرب لائٹ خام تیل کی سرکاری قیمت میں کمی

548

ریاض: سعودی عرب نے ایشیا کے لیے جنوری میں عرب لائٹ خام تیل کی سرکاری قیمت میں کمی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے جنوری میں ایشیا کے لیے عرب لائٹ خام تیل کی سرکاری قیمت فروخت (او ایس پی) کو کم کردیا ہے اور وہ عمان / دبئی کی اوسط کے مقابلے میں 3.25 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نئی مقرر کردہ قیمت دسمبر کی او ایس پی کے مقابلے میں 2.20 ڈالر فی بیرل کم ہے۔ دنیا میں تیل کے سب سے بڑے برآمدکنندہ ملک نے جنوری کے لیے آئی سی ای برینٹ کے مقابلے میں شمال مغربی یورپ کے لیے اپنے عرب لائٹ کی سرکاری قیمت فروخت منفی 0.10 ڈالر فی بیرل مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے ریاست ہائے متحدہ امریکا کے لیے اے ایس سی آئی کے مقابلے میں قیمت 6.35 ڈالر فی بیرل مقرر کی ہے۔