شمالی وزیرستان:فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 5 دہشت گرد ہلاک

220

شمالی وزیرستان: سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ایک آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر حملے کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی 25 سالہ ناصر شہید ہوگیا۔