سندھ: 3 لاکھ سے زائد افراد ملیریا کا شکار، 50 افراد چل بسے

352

کراچی:محکمہ صحت سندھ  نے کہاہے کہ کراچی میں جنوری سے اب تک 3 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد ملیریا کا شکار ہوچکے ہیں، جن میں متاثرہ افراد میں خواتین، بچے اور بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سیلاب متاثرہ کیمپوں میں ملیریا کے 41 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں، رواں سال 25 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد کے ملیریا کے ٹیسٹ کئے گئے۔جن میں سب سے زیادہ کیسز ٹھٹھہ میں 51 ہزار 341 کیسز رپورٹ ہوئے، اس کے بعد 50 ہزار 205 کیسز لاڑکانہ میں سامنے آئے۔

کراچی کے تمام اضلاع سے رواں سال میں 8 ہزار 752 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جبکہ سب سے کم 2 ہزار 52 کیسز ضلع سانگھڑ میں رپورٹ ہوئے۔کراچی میں ملیریا سے ہونے والی اموات پرمحکمہ صحت اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے اعداد و شمارمیں واضح فرق ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں ملیریا سے 23 افراد کا چل بسے۔

ڈی جی ہیلتھ نے بتایا کہ صرف دادومیں 30 افراد انتقال کرگئے۔ جبکہ موسم سرما کے باعث سندھ بھر میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔