معیشت سنبھالنے کیلئے امپورٹڈ حکومت کے پاس کوئی  پلان نہیں، خرم شیرزمان

487

کراچی:تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی و ڈپٹی سیکریٹری جنرل خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ کے قریب ہے،آئی ایم ایف مان نہیں رہا اور اسحاق ڈار کہتے ہیں ‘آئی ڈانٹ کئیر’، بتایا جائے پھر عوام کی کیئر کون کریگا؟

خرم شیر زمان نے کہا کہ ڈار وزیراعظم کے جہاز میں گئے اور واپس آئے پھر بھی ترجیح عوام کی کیئر نہیں کیونکہ اب ملک بددیانتوں کے ہاتھوں میں ہے، ملکی معیشت سنبھالنے کیلئے امپورٹڈ حکومت کے پاس شارٹ،لانگ،یا مڈٹرم کوئی  پلان نہیں، اسحاق ڈار پر مفتاح اسماعیل کی تنقید ان کی نالائقی کو واضح کرچکی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  ڈار ایک مرتبہ پھر ڈالر کو مصنوعی طور پر مینیج کررہے ہیں،غیریقینی صورتحال میں ملکی معیشت بہتری طرف ہرگز نہیں جائے گی، کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں کینسر،شوگر سمیت مختلف مہلک امراض کی ادویات کا فقدان ہے،پی پی نے وفاقی ہیلتھ منسٹری سنبھال کر اپنی ویلتھ میں اضافہ کیا ہے، سندھ حکومت بتائے بلیک میں ادوایات بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کب ہوگا۔