حکومت کے ساتھ رابطے ہورہے ہیں، فواد چوہدری نےتصدیق کردی

335
contacts

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے حکومت اور پی ٹی آئی کے رابطوں کی تصدیق کردی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے حکومت کے ساتھ غیر رسمی رابطے ہورہے ہیں، صدر مملکت نے بھی اسحاق ڈار کو سمجھایا۔ حکومت اپنی اہمیت کھو رہی ہے، ہم انتخابات کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں، 15 دن گزار لیں یا ایک ماہ اس حکومت نے آخر جانا ہے۔یہ باتیں انہو ںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہہمارے دور میں 6 فیصد پر معیشت گروتھ کر رہی تھی لیکن اس وقت پاکستان کو سب سے بڑا چیلنج معیشت کا درپیش ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 7 بلین ڈالرز کے قریب رہ گئے ہیں، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 سال کی کم سطح پر ہیں، تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود حکومت عوام کو ریلیف نہیں دے رہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن کے علاوہ کوئی نظام استحکام نہیں دے سکتا، ہماری نظر میں یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان رہ گئی ہے، ہماری خواہش ہے 20 مارچ سے پہلے الیکشن پراسس مکمل ہوجائے۔