ملزمان کو فرار ہونے سے روکنے کیلیے کراچی ائرپورٹ پر فیشل ٹیکنالوجی لگانے کا فیصلہ

344

  کراچی: ایف آئی اے نے ملزمان کے بیرون ملک فرار سے روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر مطلوب افراد کی نشاندہی وسراغ لگانے کے لیے فیشل ٹیکنالوجی کے استعمال کی اجائے گا۔

جدید آلات کے ذریعے کراچی ائرپورٹ پرفیشل(چہرے کی ساخت ونقوش)کی ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزمان کا بیرون ملک فرار روکا جائےگا۔ایسے ملزمان جن کا نام ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ میں نہیں وہ بھی فیشل ٹیکنالوجی سے ائرپورٹ پر گرفتار ہوں گے۔ فیشل ٹیکنالوجی ائرپورٹ پر لگے کیمروں سے منسلک کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق کسی بھی کیس میں مطلوب ملزم جیسے ہی کیمروں کے سامنےسے گزرے گا،الارم بج اٹھےگا۔فیشل ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم مختص ہوگی۔جدید ٹیکنالوجی سے ایف آئی اے،پولیس سمیت تحقیقاتی اداروں کو ملزمان کی گرفتاری میں مدد ملے گی۔