اسٹاک مارکیٹ میں مندی، پہلے ہی دن 66 ارب روپے سے زائد کا نقصان

331
stock market

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 66 ارب 59 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جب کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ہوا تو پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 42 ہزار 150 پوائنٹس پر موجود تھا۔ کاروبار کا آغاز تو نسبتاً تیزی سے ہوا اور ایک وقت میں انڈیکس میں 98 پوائنٹس تک کا اضافہ بھی دیکھا گیا لیکن بعد میں یہ تیزی مندی میں بدل گئی۔

رپورٹ کے مطابق دن کے اختتام پر پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 537 کمی کے بعد 41 ہزار 612 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس میں 228، کی ایم آئی 3.0 انڈیکس میں 1263 اور آل شیئر انڈؑیکس میں 282 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔