پاکستان نے قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے سب کو یکجا کردیا، احسن اقبال

255
exports is inevitable

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں بدترین سیلابی صورتحال پیدا ہوئی،پوری دنیا پاکستان کے اتنی بڑی  آفت سے نمٹنے پر حیران کن ہے،میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے ڈایزاسٹر مینجمنٹ اور این ایف آر سی سی کیلئے اپنی قابلیت کا مظاہر ہ کیا۔

احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان نے قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے سب کو یکجا کردیا،تمام اداروں، سول سوسائٹی اور حکومت نے ملک کر بھرپور ساتھ دیا،سیلاب سے 30ارب ڈالر کا نقصان ہوا،محنت اور اپنے وسائل کا استعمال  کرتے ہوئے نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں کام کرنے والے تمام اداروں اور افرا د کو خراج تحسین پیش  کرتے ہیں، پاکستان نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ  کے حوالے سے بہترین کام کیا،اگلا مرحلہ تعمیرات اور  تباہ شدہ انفراسٹرکچر کو دوبارہ بحال کرنے کا  ہے،پاکستان کا شمار ترقی پذیر مما لک میں ہوتا ہے۔