الیکشن جب بھی ہو پی ڈی ایم جماعتوں کو شکست ہو گی، مسرت جمشید چیمہ

458
الیکشن جب بھی ہو پی ڈی ایم جماعتوں کو شکست ہو گی، مسرت جمشید چیمہ

 لاہور: ترجمان وزیراعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے ٹویٹ میں کہا کہ جب بھی الیکشن کا اعلان ہوگا PDM کی جماعتوں کو عبرت ناک شکست ہوگی، 

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ان چور جماعتوں کو عوامی جذبات کا اندازہ ہے، اسی لئے ہر ممکن طور پر الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نواز شریف پہلے ہی اپنا پورا خاندان لندن فرار کرا چکا ہے، شہباز اینڈ پارٹی بھی بھی اب مریم کے ابا جان کی تقلید کر رہی ہے۔

مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ ابھی تو ان کے وزرا آپس میں دست و گریبان ہونے لگے ہیں جلد ہی پی ڈی ایم ٹولہ ایک دوسرے کیخلاف بیانات کا بازار گرم کرے گا، امپورٹڈ حکومت اور ان کے حواریوں کے راستے جلد جدا ہونے والے ہیں۔