چین : انٹرنیٹ شعبے کی تحقیق وترقی  کے اخراجات میں زبردست اضافہ 

387
 چین : انٹرنیٹ شعبے کی تحقیق وترقی  کے اخراجات میں زبردست اضافہ 

بیجنگ:چین کی بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں نے 2022 کے پہلے 10 ماہ کے دوران  تحقیق وترقی(آر اینڈ ڈی ) پر اپنے اخراجات میں دوعددی  ہند سے  کی توسیع کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سرکاری اعداد و شمارکے مطابق اس مدت کے دوران ان کمپنیوں کے تحقیق وترقی  پر اخراجات مجموعی طور پر  63.67 ارب  یوآن (تقریبا 9.03 ارب امریکی ڈالرز) تھے جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.4 فیصد زیادہ ہیں۔ 

ان اخراجات کی رفتار پہلی تین سہ ماہیوں کے مقابلے میں 1.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق  بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں اور متعلقہ خدمات کی کمپنیوں کی مشترکہ کاروباری آمدنی گزشتہ سال کی نسبت  0.8 فیصد کم ہو کر 12 کھرب 20 ارب یوآن ہو گئی لیکن یہ کمی پہلی تین سہ ماہیوں سے 0.1 فیصد پوائنٹس تک گھٹ  گئی۔

خاص طور پر بنیادی آن لائن فروخت کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی کاروباری آمدنی میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 16.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ یہ رفتار جنوری سے ستمبر کی مدت کے  مقابلے میں 1 فیصد پوائنٹ  تیز ہے۔

بڑی انٹرنیٹ کمپنیاں اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں وہ ہیں جن کی سالانہ کاروباری آمدنی کم از کم 2 کروڑ یوآن ہے۔