دنیا میں ایٹم بم حملے کی صلاحیت رکھنے والا بی 21 طیارہ امریکی فضائیہ میں شامل

408
دنیا میں ایٹم بم حملے کی صلاحیت رکھنے والا بی 21 طیارہ امریکی فضائیہ میں شامل

 نیویارک:  دنیا بھر میں کسی بھی مقام پر ایٹم بم حملے کی صلاحیت رکھنے والا بی ٹونٹی ون طیارہ امریکی فضائیہ میں شامل کر لیا، بی ٹونٹی ون بظاہر بی ٹو طیارے سے مشابہ لیکن صلاحیتوں میں اس سے کہیں آگے ہے۔

مزید پڑھیں: سیارے زحل کے چاند پر موسموں کے آثار دریافت

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بی ٹونٹی ون ریڈر کو تین دہائیوں سے زائد عرصہ میں پہلا سٹرٹیجک بمبار طیارہ قرار دیا۔ لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ بی ٹونٹی ریڈر طیارے میں دوران پرواز فیول بھرا جا سکتا ہے، بی ٹونٹی ون ریڈر طیارہ روایتی اور غیر روایتی دونوں طرح کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

طیارے کی لاگت کا تخمینہ دو ہزار دس میں ساڑھے پانچ سو ملین ڈالر لگایا گیا تھا لیکن افراط زر کی موجودہ صورتحال میں اس کی قیمت سات سو پچاس ملین ڈالرز ہے۔