سندھ سے پیپلز پارٹی کے وقار مہدی بلامقابلہ سینیٹر منتخب

517
سندھ سے پیپلز پارٹی کے وقار مہدی بلامقابلہ سینیٹر منتخب

کراچی: سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وقار مہدی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔

گزشتہ 4 سینیٹ الیکشن میں سندھ سے پہلی مرتبہ بلامقابلہ کامیابی ایم کیو ایم کےاحمد سلیم صدیقی، طارق منصور اور سبین غوری سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے متبادل امیدوار عاجز دھامرا بھی الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔

ایم کیو ایم کے 3 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی واپس لیے جانے کے بعد وقار مہدی بلامقابلہ کامیاب ہوجائیں گے۔ ایم کیو ایم کے تینوں امیدواروں کی جانب سے دستبردار ہونےکی درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی کےوقار مہدی سینیٹ کی جنرل نشست پر بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔ کاغذات نامزدگی سے دستبرداری کی درخواستیں منظور ہونے کا اعلان بھی الیکشن کمیشن جلد کرے گا۔

میڈیا سے کرتے ہوئے وقار مہدی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں، آصف علی زرداری مفاہمت پر یقین رکھتے ہیں۔