خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ

211

اسلام آباد: وفاقی وزیر وچئیرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے پہلی مرتبہ خواجہ سراﺅں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ خواجہ سرا بھی ہماری طرح ہی معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی دیکھ بھال حکومت کا فرض ہے۔

پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے خواجہ سرا سب سے پہلے نادرا سے شناختی کارڈ میں اپنا جنس اپڈیٹ کرائیں ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خواجہ سرا نادرا سے شناختی کارڈ اپڈیٹ کروا کر بی آئی ایس پی تحصیل دفاتر میں اپنی رجسٹریشن کرائیں۔

کامیاب اندراج پر درخواست گزار خواجہ سرا کو 8171 نمبر سے میسیج آئیگا اور ان کو سہ ماہی 7000 روپے ملیں گے۔