کنیز سکینہ واجد خان میموریل انٹر ناصرہ گرلز تھرو بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

238

کراچی ( رپورٹ : مقصود احمد) چوتھا کنیز سکینہ واجد خان میموریل انٹر ناصرہ گرلز تھرو بال ٹورنامنٹ ۲۰۲۲، ۲۹ اور ۳۰ نومبر ۲۰۲۲ کو ملیر کیمپس میں منعقد ہوا۔ ٹورنامنٹ میں ناصرہ اسکول کی ۱۰ ٹیموں اور ناصرہ پبلک کی ۲ ٹیموں نے حصہ لیا۔

 یہ ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر فرح عیسیٰ- ڈاکٹر فرح عیسی اکیڈمی کی بانی اور سی ای او مہمان خصوصی تھیں اور ڈاکٹر صبیحہ زیدی- ان کی والدہ محترمہ، عالیہ اقبال نقوی- ای ٹی این ایس ٹرسٹی دیگر مہمان تھیں۔ اختتامی تقریب میں کمشنر کراچی کی اہلیہ محترمہ عائشہ اقبال میمن مہمان خصوصی تھیں اور مسٹر عامر فینسی- ای ٹی این ایس منیجنگ ٹرسٹی، مسٹر غلام محمد- کوآرڈینیٹر- کمشنر کراچی اسپورٹس کمیٹی اور محترمہ ملیحہ- محترمہ کنیز کی پوتی  دیگر مہمان تھے۔ جناب نذیر احمد شیخ- ڈائریکٹر ایجوکیشن- ای ٹی این ایس، محترمہ ناہید نور- پرنسپل- ملیر کیمپس اور جناب تصدق ڈار- منیجر سکول آپریشنز- ناصرہ پبلک اسکول نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

یہ ٹورنامنٹ کورنگی اے نے جیت کر ونگ ٹرافی حاصل کی جبکہ ملیر اے رنر اپ ٹیم رہی اور رنر اپ ٹرافی حاصل کی۔ ملیر اے کی پلیئر فاطمہ بتول نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ تمام شرکاء کو تمغے اور شرکت کے سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔