مغرب مطالبات تسلیم کرے تو یوکرین سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں ، پیوٹن 

413
 مغرب مطالبات تسلیم کرے تو یوکرین سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں ، پیوٹن 

ماسکو:روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ مذکرات کے لیے تیار ہیں لیکن اس سے قبل مغرب کو ہمارے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے فرانسیسی صدر سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ یوکرین جنگ پر روس سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا تھا کہ روس سے بات چیت صرف اسی صورت میں ہوسکتی ہے جب وہ جنگ ختم کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ کرنے میں دلچسپی بھی رکھتا ہوں۔

امریکی صدر کی اس پیشکش پر روسی ہم منصب نے کہا کہ یوکرین جنگ پر بات چیت کے لیے تیار ہیں تاہم اس کے لیے مغربی ممالک کو پہلے ہمارے مطالبات تسلیم کرنا ہوں گے۔

مزید پڑھیں: مسٹر پیوٹن آپ ہمیں ڈرا نہیں سکتے،جوبائیڈن

ادھر مغربی ممالک کے اتحاد نیٹو نے بھی یوکرین کی مدد جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے، دریں اثناء  روسا ٹوم ( Rosatom)جوہری انرجی ادارے کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر ویڈیو پیغام میںروسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ ان کے جوہری ہتھیاروں کا دنیا میں کوئی مد مقابل نہیں ہیں ۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ ماضی میں ادارے نے اس وقت ملک کی جوہری طاقت مضبوط کی جب پوری دنیا جوہری طاقت کی دوڑ میں لگی ہوئی تھی۔

روسی صدر نے کہا مستقبل کی ضروریات کے مطابق ادارہ روسی فوج کو جوہری میزائل ٹیکنالوجی احسن طریقے سے فراہم کر رہا ہے۔