اسرائیلی فوجی نے فلسطینی شہری کو انتہائی قریب سے گولی مار کرشہید کردیا

387
injured

غزہ: اسرائیلی فوجی نے فلسطینی نوجوان کو انتہائی قریب سے گولی مارکرشہید کردیا ۔ افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے۔

فلسطینی نوجوان کوشمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں گولی مار دی گئی۔ہلال احمر فلسطین نے بتایا کہ قابض فوج ہمارے عملے کو زخمی نوجوان کے قریب جانے سے روک دیا۔

وزارت صحت کے مطابق زخمی نوجوان بعد ازان اسپتال میں دم توڑ گیا۔شہید نوجوان کی شناخت عمارمفلح کے نام سے ہوئی جس کا تعلق نابلس کے گاؤں اوصرین سے ہے۔

قابض فوج نے فلسطینی شہریوں پر گولیاں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔، اسی دوران نوجوان کا اسرائیلی فوجی کے ساتھ جھگڑا ہوا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیا ہے قابض فوجی نے نوجوان کو دھکا دیتے ہی سنبھلنے کی مہلت دیے بغیر انتہائی قریب سے گولی چلا دی۔