ایک سال کے دوران مہنگائی میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ

347
inflation

لاہور: ملک میں ایک سال کے دوران مہنگائی میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کے تمام ہی ریکارڈ ٹوٹ گئے، نومبر کے اختتام پر مہنگائی کی شرح تقریباً 24 فیصد رہی، گزشتہ سال مہنگائی کی شرح 11 فیصد تھی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق نومبر میں مہنگائی کی شرح 23اعشاریہ 84 فیصد سے بڑھ گئی۔ گزشتہ سال نومبر کے ہی مہینے میں جو گزشتہ سال نومبر میں صرف گیارہ اعشاریہ پانچ فیصد تھی گزشتہ مالی سال جولائی سے نومبر تک مہنگائی کی اوسط شرح نو اعشاریہ تین دو فیصد تھی لیکن اس سال یہ شرح بڑھ کر پچیس اعشاریہ ایک چارفیصد تک پہنچ گئی ہے۔ شہری علاقوں میں مہنگائی اکیس اعشاریہ آٹھ فیصد اور دیہی علاقوں میں ستائیس اعشاریہ دو فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کی صورتحال کے حوالے سے جاری رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.16 فیصد کمی ہوئی ہے، جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 30 فیصد سے زائد ہے۔ اسی طرح ملک میں مہنگائی میں کمی کے باوجود 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، ٹماٹر، گھی، اور چکن سمیت 10 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اور 18 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔