کراچی میں  54 تعلیمی اداروں کے درمیان اسپورٹس فیسٹیول منعقد

242

کراچی میں  54 تعلیمی اداروں کے درمیان اسپورٹس فیسٹیول منعقد کیا گیا، پہلی پوزیشن الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کی رہی  ایونٹ میں پلئیرز کا جوش و خروش عروج پر رہا۔

کراچی میں ہونے والےاسپورٹس فیسٹیول میں  54 تعلیمی اداروں کے درمیان دلچسب اور سنسنی خیز مقابلے ہوئے جس میں شریک کھلاڑی انتہائی پرجوش دکھائی دیئَ ، خواتین پلئیرز کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مقابلے بہت کم ہوتے ہیں۔

اسپورٹس فیسٹیول میں چالیس مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں مختلف تعلمی اداروں کے تقریبا چھ ہزار ایتھلیٹ شریک ہوئے۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سیلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری محمد اکرم طارق  نے انعامات تقسیم کئے ، 16 دن تک جاری رہنے والے مقابلوں میں الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کی ٹیم نے 380 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، نیکسر کالج دوسرے اور کراچی گرامر تیسرے نمبر پر رہا۔