وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو افغان ہم منصب کا فون، پاکستانی ناظم الامور پر حملے کی مذمت

343

اسلام آباد :وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے افغان ہم منصب نے رابطہ کرکے کابل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو  افغان ہم منصب امیر خان متقی نے فون کیا اور کابل  میں پاکستانی ناظم الامور عبیدنظامانی پر حملے کی مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستانی مشنز اور سفارتی عملے کی سکیورٹی بڑھانے اور حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

دوسری جانب ترجمان افغان وزارت خارجہ نے بتایا کہ ٹیلی فون کال پر وزیر خارجہ بلاول کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے حملے تعلقات خراب نہیں کرسکتے۔