بلوچستان کے عوام ترقی اور امن کیلیے جماعت اسلامی کاساتھ دیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

634
بلوچستان کے عوام ترقی اور امن کیلیے جماعت اسلامی کاساتھ دیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ : امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان کے معصوم عوام ترقی خوشحالی امن اور اسلامی نظام کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کاساتھ دیں بار بار جن کوووٹ سے نواز انہوں نے نہ اسلامی نظام کیلئے کام کیے نہ قوم کو ترقی وخوشحالی روزگار دیے ‘بلوچستان میں ساحل ووسائل پر اختیاراوربارڈرزپر قانونی طریقے سے کاروبار دینے تک ترقی ممکن نہیں ۔

حق دو تحریک کے خلاف طاقت کا استعمال اور ان سے مذاکرات نہ کرنا ان کے مطالبات نہ ماننا نامناسب اورپرامن عوام کو اشتعال دینے کا غلط طریقہ ہے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو کچھ ہوا تو ذمہ حکومت وانتظامیہ ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں تعلیم وصحت کے مواقع ،وسائل وآسانی تو دورکے بات ہمیں بنیادی انسانی حقوق تک میسر نہیں لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کے بجائے ان جگرگوشوں پر سیاست ہورہی ہے ۔

نوجوانوں کو روزگاردینے کے بجائے نااہل سفارتی وسرمایہ دار نوجوانوں کو سفارش ورشوت پر روزگار دیاجاتاہے۔اہل پڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لیے سالوں سے بے روزگار ہیں ۔لوڈ شیڈنگ وحکومتی عدم توجہی سے زراعت تباہ معیشت خراب تر ہوئی ہے ہمسائیہ ممالک سے قانونی طریقے سے کاروبار کرنے کے راستے سیکورٹی فورسزونارواچیک پوسٹوں نے بند کر دیے۔

قومی خزانے میں بارڈرزسے جائز طریقے سے ٹیکس جانے کے بجائے چند افرادکے جیب وذاتی اکاﺅنٹس میں رشوت کے طور پر ناجائز طریقے سے جارہی ہے بلوچستان کے بارڈرزوچیک پوسٹ سوناکی چڑیا ہیں ۔

مظلوم ومجبور عوام سے بھاری رقوم بلاوجہ طلب کیے جارہے ہیں ایران سے پٹرول درآمد کرنے کی صورت اس سے بدتر ہیں ایران میں bبیس تیس روپے ملنے والا پٹرول بارڈر وچیک پوسٹوں پر رشوت دینے وبھتہ دینے کے بعد عوام کو دو سو روپے میں مل رہاہے کوئی پوچھنے والا نہیں بڑے بڑے مافیا اس ناجائز کاروباروبھتہ خوری میں ملوث ہیں مظلوم عوام چھوٹے کاروباری طبقے کا کوئی پوچھنے والا نہیں جماعت اسلامی مظالم کے خلاف عوامی حقوق کے حصول کیلئے ہر فورم پر آوازبلند کرتی رہیگی ۔

بلوچستان کے مظلوم عوام کوجماعت اسلامی حقوق دلائیگی آئی ایم ایف نے معیشت کو تباہ ،نااہل ناکام حکمرانوں نے ملک کو گروی رکھ کر اسٹیٹ بنک پر قبضہ کر لیااس وقت بھی ملک آئی ایم ایف کے ملازمین واسٹبلشمنٹ چلا رہے ہیں ۔جماعت اسلامی ملک کو آئی ایم ایف کے غلاموں ،معاشی دہشت گردوں سے کی گرفت سے نجات دلائیگی ۔

جماعت اسلامی خدمت ودیانت کے نئے ریکارڈبناکر عوام کولٹیروں سے نجات دلاکر قوم کو اسلامی دیانت دار حکومت وقیادت دیگی قوم نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا تو ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغازہوگا۔