چین کی اسنو مارکیٹ میں مستحکم ترقی

303

بیجنگ:چین میں مصنوعی برف اور قدرتی برف کے کھیلوں کی مقبولیت میں اضافے اورمضبوط اپ گریڈنگ سے اس سے متعلقہ صنعت میں بھی مستحکم ترقی ہورہی ہے۔

اس صنعت کی ترقی سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق 2021 کے دوران آئس کھیلوں کی اس مارکیٹ کی قدر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 51.88 فیصد اضافہ ہوا اور رواں سال 800 ارب یوآن (113ارب41کروڑ ڈالر)سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

امید ہے کہ 2025 میں اس صنعت کی مالیت 10کھرب یوآن سے تجاوز کرجائے گی۔آن لائن ٹریول ایجنسی ٹرپ ڈاٹ کام گروپ کے محقق شین جیانی کا کہنا ہے کہ چینی صارفین میں مصنوعی برف اور قدرتی برف کی سیاحت مقبول ہے اور اسکیئرز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ  ہوا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ان  کے پلیٹ فارم پر2021-2022  کے برف باری کے سیزن  کے دوران اسکیئرز کی تعداد میں 70 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

برف باری کے گزشتہ دو سیزن میں اسکیئنگ سیکھنے والوں کی  تعداد میں  نمایاں اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئیشین نے کہا کہ صرف کچھ نیا تجربہ کرنے کے بجائے، صارفین اسکیئنگ کو اپنے شوق کے طور پر اختیار کررہے ہیں۔