عمران خان سوچ لیں وہ غداروں سے مذاکرت کیلئےتیارہیں ؟ سعد رفیق

410
can't gather millions

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ریلوے وہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ مزاکرات ہمیشہ سے سیاسی جمہوری عمل کا حصہ ہیں، پیچیدہ مسائل کا واحد حل بات چیت ہی ہے، مگرچیئرمین پی ٹی آ ئی اچھی طرح سوچ لیں کیا وہ غداروں اور چوروں سے مذاکرات کرنے کو تیارہیں ؟یا اپنے مقصد کے حصول کیلئے انکا کوئی اصول نہیں ؟

سعد رفیق نے کہا کہ پی ڈی ایم نے مذاکرات فیصلہ کیا تو مطالبات دوطرفہ ہوں گے، اسمبلیاں قانون سازی کیلئے بنتی ہیں توڑنے کیلئے نہیں، تمام اسمبلیوں کو مدت پوری کرنی چاہیئے۔ اسملبلیوں کی تحلیل کے عمل کی حمایت نہیں کرتے۔

انہوں نے کہاکہ  عمران یہ بھی سوچ لیں کیاوہ قومی اور2 صوبائی اسمبلیوں کی موجودگی میں دو صوبائی اسمبلیاں توڑ کر صوبائی انتخابات کیلئے تیارہیں ؟

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یہ خوش فہمی نکال دیں کہ ہم انتخابات سے بھاگیں گے یا رکاوٹیں کھڑی کرینگے !اب عمران کا جھوٹابیانیہ باقی ہے نہ نام نہاد دیانت کا افسانہ اور نہ ہی پہلے سے سہولت کار ، الیکشن ہوا تو خم ٹھونک کر مقابلہ کیا جائیگا۔