دو شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کے شواہد ملنے کاانکشاف

403
polio virus

اسلام آباد: ملک کے دو شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کے شواہد ملنے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی تصدیق محکمہ صحت کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پشاور اور فیصل آباد کے سیوریج میں پولیو وائرس کے شواہد پائے گئے ہیں۔اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ پائے گئے شواہد ڈبلیو پی ون کی موجودگی کے ہیں جب کہ فیصل آباد میں پمپنگ اسٹیشن 3 کے سیوریج میں پولیو وائرس موجود ہے۔

دونوں شہروں پشاور اور  فیصل آباد سے پولیو ٹیسٹ کے لیے نمونے 11 نومبر کو لیے گئے تھے۔ محکمہ صحت کے مطابق پشاور کے علاقے نرے خووڑ کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس 34 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی جا چکی ہے، جن میں سے خیبرپختونخوا کے 22، پنجاب کے 9، سندھ اور اسلام آباد کے ایک ، ایک نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا جب کہ گزشتہ برس ملک میں 65 سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا تھا۔