پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات میں 41 فیصد اضافہ

321
rice exports

اسلام آ باد: عوامی جمہوریہ چین کی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن (جی اے سی سی) نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے 10 ماہ میں پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات 1,121,592.571 ٹن کے حجم کے ساتھ 425.90 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ رواں سال کے پہلے 10 ماہ میںکے دوران، زرعی مصنوعات میں دو طرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا اور چین نے 10 لاکھ ٹن سے زیادہ مختلف اقسام کے چاول درآمد کیے، جس میں 41 فیصد اضافہ ہوا۔ پچھلے سال اسی عرصے میں یہ حجم کے لحاظ سے 705,931.676 ٹن اور مالیت کے لحاظ سے 301.21 ملین ڈالر سے زیادہ تھا۔ اس سال 124.69 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جی اے سی سی کے مطابق پاکستان سے ٹو ٹا چاول (کموڈٹی کوڈ 10063020) کی درآمد 3.65 فیصد اضافہ کے ساتھ.57 192 ڈالر سے 199.62 ملین ڈالر اور حجم کے لحاظ سے 20.50 گزشتہ سال کے 408,194.590 ٹن سے 491,878.156 ٹن تک پہنچ گیا ہے۔گو