گوگل نے کیریئر پیڈ ایپس  عارضی طور پر معطل کردیں، وزارت آئی ٹی

448

اسلام آباد:گوگل نے کیریئر پیڈ ایپس پاکستان میں عارضی طور پر معطل کردیں، وزارت آئی ٹی نے گوگل کی کیریئر پیڈ ایپس کے عارضی معطل ہونے کی تصدیق کردی۔

وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ موبائل فون اکانٹ سے ایپلیکشن ڈان لوڈ کا آپشن عارضی معطل ہوا ہے، گوگل پلے اسٹور پرصرف کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ایپلیکشن ڈان کا آپشن موجود ہے، 2 ہفتوں تک یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے  معاملہ جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسٹیٹ بینک نے براہ راست ادائیگیوں کا نظام معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع وزارت آئی ٹی کا کہنا ہے کہ حکومت نے گوگل کو 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کرنا تھی، حکومت نے ایک ماہ کیلئے گوگل کو ادائیگی کا فیصلہ کیا تھا۔