حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، احسن اقبال

289

اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقیات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے اور تمام ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

 وزیر صحت بلوچستان کی سربراہی میں بلوچستان سے آئے ہوئے 5 رکنی وفد کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیر خوراک بلوچستان، اور چیف سیکرٹری بلوچستان بھی شریک تھے۔

اس موقع پر احسن اقبال نے وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کی ترقی کے لئے کئے گئے حالیہ اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے مالیت کے منصوبے وفاقی حکومت نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص کئے تاکہ صوبے کی پسماندگی کو درو کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی پی ٹی آئی حکومت نے صوبہ بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کو نظرانداز کیا جس سے صوبے کی ترقی بری طرح متاثر ہوئی۔

 واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح رہی، خاص طور پر حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد جس نے صوبہ کو بری طرح متاثر کیا۔