جنونی شخص نے اسکول میں داخل ہو کر بچوں اور ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

352
جنونی شخص نے اسکول میں داخل ہو کر بچوں اور ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

کراچی:شہر قائد کے علاقے ضلع وسطی میں سرسید کے علاقے میں ایک جنونی شخص نے اسکول میں داخل ہو کر بچوں اور ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے سرسید ٹائون میں ایک شخص زبردستی اسکول میں گھس گیا، پولیس نے بتایاکہ ملزم اسکول میں جاتے بچوں کے ساتھ زبردستی اندر داخل ہوا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ سرسید کے علاقے میں ایک نجی اسکول میں داخل ہو کر 4 سے 5 بچوں اور ایک ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایک طالب علم نے بتایا کہ ملزم عاصم پندرہ سے بیس منٹ تک اسکول میں رہا، اس دوران اس نے کیمرے توڑے اور بچوں اور ایک ٹیچر کو تھپڑ مارے، ملزم عاصم کا گھر اسکول کے سامنے ہی واقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم عاصم کے ذہن میں یہ بات بیٹھ گئی تھی کہ اسے اسکول کے کیمروں سے واچ کیا جا رہا ہے، وہ اپنے گھر سے اسکول کے برابر میں ایک زیر تعمیر گھر کی چھت پر چڑھا، اور پھر وہاں سے اسکول کی اوپری منزل میں داخل ہوا، اور کیمرے توڑے دیئےـ

پولیس ذرائع نے بتایاکہ مبینہ طور پر ملزم عاصم آئس نشے کی حالت میں تھا۔ملزم عاصم نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میں اسکول میں اس لیے گیا کہ مجھے لگا کہ کیمروں سے میری نگرانی کی جاتی ہے، آج پندرہ بیس دن بعد میں نے اسکول کے کیمرے دیکھے تو میں اسکول میں داخل ہو گیا۔

عاصم نے بتایا میں اسکول کے سی سی ٹی وی کیمرے توڑنا چاہتا تھا، میں نے بچوں سے پوچھا کیمرے کہاں ہیں، بچوں نے نہیں بتایا تو میں نے انھیں تھپڑ مارے، جس پر انھوں نے مجھے بتا دیا کہ وہ ہیں ـ

کیمرے،ملزم نے مزید بتایاکہ میں بہت زیادہ اشتعال میں تھا، میں نے کیمرے اکھاڑنے تھے، مجھے اندازہ نہیں کتنی دیر اسکول میں رہا۔ واضح رہے کہ جنونی شخص عاصم پندرہ سے بیس منٹ تک اسکول کی اوپری منزل میں موجود رہا، بعد ازاں طلبہ نے اسے قابو کر لیا۔