پی ٹی آئی پنجاب کے ارکان کا اسمبلیاں فوری تحلیل نہ کرنیکا مشورہ

253
پی ٹی آئی پنجاب کے ارکان کا اسمبلیاں فوری تحلیل نہ کرنیکا مشورہ

 لاہور: تحریک انصاف کی اعلی سطحی کمیٹی نے صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر اپنی سفارشات تیار کرلیں۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں میاں اسلم اقبال، محمود الرشید، حماد اظہر اور اعجاز چودھری سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے۔ 

کمیٹی کے ارکان کی جانب سے 20 دسمبر تک اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے کچھ ارکان نے فوری اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ 

ارکان نے رائے دی کہ سیاسی کارڈز کھیلتے ہوئے ٹائمنگ کو مد نظر رکھا جائے، اسمبلیوں کی تحلیل تب کی جائے جب وفاق اوردیگرصوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لیے دبا بڑھ سکے، اس وقت حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے لیے اربوں روپے مالیت کے ٹیندرز ہوچکے ہیں اور متعدد حکومتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔  کمیٹی کی سفارشات پر پارلیمانی بورڈز کے اجلاسوں کے بعد تاریخ کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔ 

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ اہم سیاسی رہنماں کی ملاقات کا سلسلہ جاری ہے، عمران خان زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں ۔ 

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس  جمعہ کو دوپہر اڑھائی بجے 90 شاہراہِ قائد اعظم ایوان وزیراعلی میں ہو گا جس میں ارکان اسمبلی سے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر رائے لی جائے گی۔