سندھ حکومت کا پروین رحمن قتل کے ملزمان کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ

312

کراچی: سندھ حکومت نے پروین رحمن کے قتل میں نامزد ملزمان کو رہا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم صوبائی حکومت نے مقتولہ کی بہن اور اہل خانہ کی جان کے خطرے کے تناظر میں اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی سابق ڈائریکٹر پروین رحمن کے قتل کیس کے ملزمان  کو ایم پی او کے تحت مزید 3 ماہ کے لیے نظربند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ پروین رحمن کی بہن اور دیگر اہل خانہ کو ملزمان کی جانب سے جان کا خطرہ ہے، جس بنیا دپر قتل کیس میں نامزد ملزمان کو ایم پی او قوانین 1960 کے تحت مزید 90 روز کے لیے نظربند (قید میں) رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ عدالت عالیہ سندھ نے پروین رحمن قتل کے کیس میں نامزد مرکزی ملزمان امجد سواتی، ایاز سواتی، احمد علی، محمد رحیم اور عمران سواتی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے مقدمے سے بری کرنے اور رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔