کراچی پریس کلب میں نئے کیفے ٹیریاکا افتتاح کردیاگیا

339
کراچی پریس کلب میں نئے کیفے ٹیریاکا افتتاح کردیاگیا

کراچی پریس کلب میں نئے کیفے ٹیریاکا افتتاح کردیاگیا۔افتتاح گزشتہ روزکراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اورکوکاکولا پاکستان و افغانستان کے وائس پریذیڈنٹ فہد محمد اشرف نے کیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میںسیکرٹری کراچی پریس کلب محمدرضوان بھٹی،نائب صدرعبدالرشیدمیمن ،خازن عبدالوحیدراجپر،ممبرگورننگ باڈی خلیل ناصر،فاروق سمیع،شازیہ حسن ،سید نبیل اختر،لیاقت مغل ،سید اطہرحسین،سیکرٹری پی ایف یوجے دستوراے ایچ خانزادہ،معروف اینکرفواداحمد اورسابق خازن کراچی پریس کلب حنیف اکبرسمیت سینئر صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

پریس کلب میں نئے کیفے ٹیریا کے قیام کے لیے کوکاکولاپاکستان نے فرنیچر،اے سی اورکراکری سمیت دیگر سامان فراہم کیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فہد محمد اشرف نے کہا کہ کوکاکولا پاکستان ملک میں صحافتی اداروں اورصحافیوں کی خدمات کامعترف ہے ۔

کراچی پریس کلب کی ایک تاریخ ہے اور یہاں کسی کام میں معاونت کرنا ہمارے ادارے کے لیے اعزاز ہے ۔انہوںنے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے آئندہ بھی ہمارا تعاون جار ی رہے گا ۔

کراچی پریس کلب جیسے ادارے ملک میں آزای اظہار رائے کی آواز ہیں ۔مجھے یہاں آکر انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ امید ہے کہ نئے کیفے ٹیریا کے قیام سے کلب کے اراکین کو مزید سہولتیں میسر آئیں گی ۔

انہوںنے کہا کہ کوکا کولا ملک بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے ۔اس حوالے سے ہماری سرگرمیاں جاری ہیں ۔

صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی نے مہمان خصوصی فہد محمد اشرف کو کراچی پریس کلب کی تاریخ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ادارہ ہمیشہ سے مظلوموں کی آواز بنا رہا ہے ۔

ملک میں جمہوریت کی بحالی اور آزادی اظہار رائے کے لیے چلنے والی تمام تحریکوں میں کراچی پریس کلب کا بھرپور کردار رہا ہے ۔

کراچی پریس کلب کے سیکرٹری محمدرضوان بھٹی نے کیفے ٹیریا کے قیام میں تعاون کرنے پر کوکاکولا پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے اداروں کی جانب سے صحافیوں کے لیے آگے آنا نیک شگون ہے ۔

امید ہے کہ کوکاکولا کی جانب سے تعاون کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔تقریب کے اختتام پر معززمہمانوں کو سندھ کی روایتی اجرک اور شیلڈزبھی پیش کی گئیں