خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر نیب نے تحریری جواب جمع کرادیا

243

لاہور: احتساب عدالت لاہور میں خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر نیب نے تحریری جواب جمع کرا دیا، جس میں نیب نے بریت کی درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی استدعا کر دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3 اشتہاری ملزمان کے شامل تفتیش ہونے کے بعد تازہ شہادتوں سامنے آئی ہیں ۔ اشتہاری ملزمان کے پیش کیے گئے ثبوتوں کے بعد خواجہ برادران پر لگے الزام رد ہو جاتے ہیں۔ تازہ شہادتوں پر ایک تفتیشی رپورٹ تیاری کی جارہی ہے جو مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد عدالت میں جمع کرا دی جائے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وعدہ معاف گواہ اور اس وقت کے چیئرمین پیراگون قیصر امین بٹ اپنے پہلے بیان سے منحرف ہو گئے۔ اشتہاری ملزمان کے ثبوتوں سے ثابت ہوتا ہے کہ خواجہ برادران پیراگون سوسائٹی کے پارٹنر نہیں تھے۔ عدالت خواجہ برادران کی بریت کی درخواستوں پر 13 دسمبر کو سماعت کرے گی۔