ہمارا ہدف سندھ کو زرداری مافیا سے چھٹکارا دلانا ہے،  خرم شیر زمان

251

کراچی : تحریک انصاف کے پارٹی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ کو زرداری مافیا سے چھٹکارا دلانا ہے، ہم ہفتے کے روز چئیرمن عمران خان سے ملاقات کریں گے،ملاقات کیلئے اراکین کو زمان پارک میں طلب کیا گیا ہے۔

خرم شیر زمان کی سربراہی میں سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا،اجلاس میں پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی سے تعلق رکھنے والے اراکین نے شرکت کی،اجلاس میں سندھ کی موجودہ سیاسی و ابتر صورتحال پر گفتگو کی گئی، چئیرمن پی ٹی آئی عمران خان کے صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان پر اراکین کو اعتماد میں لیا گیا۔

خرم شیر زمان نے کہاکہ  چئیرمن عمران خان کے استعفی کے حکم پر فوری ایک منٹ بعد مستعفی ہوجائیں گے، ہم نے صوبائی وزرا کی کارکردگی پر تمام ڈیٹا اکھٹا کرلیا ہے ،سیلاب متاثرین کو میڈیکل کی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں،ڈی سی کی کرپشن کے پیسے اسمبلی میں بیٹھے وزرا ہیں۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ کیا وجہ ہے سندھ کے حالات خراب ہیں ؟سندھ دن بہ دن کھنڈر بنتا جارہا ہے۔ سندھ میں ہمارا دل دھڑکتا ہے۔ پی پی پورے سندھ کو موئنجودڑو بنانا چاہتی ہے۔ 7 ارب کی جو کرپشن کی گئی سندھ میں اس پر جے ائی ٹی بنائی جائے۔ مخدوم محبوب الزماں کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے این ایچ اے کے کرتا دھرتا ہیں۔

انہوں نے مزید کاکہ  یعنی مولانا کے بیٹے اس کرپشن کے سہولتکار ہیں۔خرم شیر زمان نے کہا کہ ہمارا ہدف آیندہ میں پی ٹی آئی کی حکومت بنانا ہے۔ سندھ اسمبلی میں بیٹھے ڈریکولا عوام کو خون چوس رہے ہیں۔ یہ کرونا، زکو کے پیسے تک نہیں چھوڑتے،عمران خان سے ملاقات میں جو فیصلے ہوں گے اس سے جلد آگاہ کریں گے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی یاد رکھیں کہ وہ اپوزیشن کے بھی اسپیکر ہیں،امید کرتے ہیں اسپیکر اپنا روئیہ ہمیشہ کی طرح اپوزیشن کے ساتھ بہتر رکھیں گے۔