سونے کی قیمت میں 1329 روپے تک کا اضافہ

294
gold price

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کے اضافے سے 1780 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1550روپے اور 1329روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کراچی حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 162750روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 139532روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے بڑھ کر 1770روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72روپے بڑھ کر 1517.48روپے کی سطح پر آگئی۔