پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں 5 ارب روپے سے زائد اضافہ

468
پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں 5 ارب روپے سے زائد اضافہ

کراچی:حکومت نے آئی ایم ایف کی ایما پر عوام پر کاری وار کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں 5 ارب روپے سے زائد کا اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت اگلے 15 روز میں مجموعی طور پر 36 ارب روپے سے زیادہ لیوی وصول کرے گی۔

پیٹرول سے 25 ارب 96 کروڑ روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل سے 10 ارب 18 کروڑ  روپے ریونیو جمع ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 12 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا  ہے جبکہ ڈیزل پر لیوی 12 روپے 59 پیسے سے بڑھا کر 25 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول پر پہلے ہی 50 روپے  فی لیٹر ڈیویلپمنٹ لیوی وصول کی جارہی ہے۔ مٹی کے تیل پر لیوی 5 روپے 98 پیسے سے بڑھا کر 7 روپے ایک پیسہ کر دی گئی ہے۔ذرائع نے کہاکہ لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی 7 روپے 90 پیسے سے بڑھا کر 15 روپے 39 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔