میکسیکو سے شکست، سعودی عرب کا فیفا ورلڈ کپ میں سفر اختتام پذیر

356

دوحہ؛ فیفا ورلڈ کپ 2022 میں گروپ سی کے سٹیج میچ میں میکسیکو کے ہاتھوں شکست کے بعد سعودی عرب ایونٹ سے باہر ہو گیا ۔ 

قطر کے سٹیڈیم لوسیل میں کھیلے گئے میچ کے آغاز سے ہی میکسیکو نے حریف ٹیم کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا لیکن سعودی کھلاڑیوں نے خوبصورتی سے دفاع کیا جس کے باعث پہلے ہاف میں فاتح ٹیم کوئی گول سکور نہ کرسکی ۔ 

میکسیکو کی جانب سے کھیل کے 47 ویں منٹ میں ہنری مارٹن نے پہلا گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو سعودیہ عرب کے خلاف برتری دلائی ۔فاتح ٹیم کے کھلاڑی لوئس چاویز نے کھیل کے 52 ویں منٹ پر دوسرا گول کیا۔

دوسری جانب سعودی عرب کے صالح الشہری نے میچ کے آخری لمحات میں پینلٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میکسیکو کے خلاف پہلا گول اسکور کیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود میکسکو، گروپ میچ میں فتح کے باوجود پری کوارٹر فائنل میں رسائی ممکن نہ بنا سکا ۔