پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم دسمبرکوایچ آئی وی سے آگاہی کا دن منایاگیا

349
پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم دسمبرکوایچ آئی وی سے آگاہی کا دن منایاگیا

کراچی:پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم دسمبرکوایچ آئی وی سے آگاہی کا دن منایاگیا۔ماہرین طب کے مطابق دنیا بھر میں ایڈز کے مریضوں میں کمی آرہی ہے لیکن پاکستان میں ایچ آئی وی وائرس میں ہولناک اضافہ ہورہا ہے۔

ملک میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار ہوگئی ہے، جنوری سے نومبر 2022 تک کراچی میں 970 مریض رپورٹ ہوئے۔ماہرین کے مطابق استعمال شدہ سرنج، غیرمحفوظ انتقال خون، اسکریننگ کے نامناسب انتظامات، جراثیم زدہ آلات جراحی، حجامت کے دوران آلودہ آلات اور غیرمحفوظ جنسی تعلقات ایچ آئی وی پھیلانے کا بڑا سبب ہیں۔

ماہرین کے مطابق نشے کے عادی افراد میں اس مرض کی شرح سب سے زیادہ ہے۔